بیوی یہ نام پڑھ پر پانی پر دم کرے اور وہ شوہر کو پلا دے ، شوہر زندگی بھر تابعدار رہے گا

آج ایک ایسا عمل تحریر کیا جارہا ہے کہ اگر میاں بیوی کی آپس میں نہ بنتی ہے اگر ایک شوہر کی اس کی بیوی کے ساتھ اور ایک بیوی کی اس کے شوہر کے ساتھ نہ بنتی ہے تو دونوں میں سے کوئی ایک یہ عمل کر لے تو انشاء اللہ میاں بیوی کی محبت نہ ختم ہونے والی اور لڑائی جھگڑے محبت میں تبدیل ہوجائیں گے ۔وہ عمل ایسا عمل ہے کہ اگر بیوی گھر کی ناچاکی کا باعث بنتی ہے شوہر کا خیال نہیں رکھتی ہر وقت لڑتی ہے تو شوہر کو یہ چاہئے کہ وہ یہ عمل کر کے پانی جوس شربت یا دودھ پر بیوی کو پلادے پھر اس کے پانی کے پینے کی دیر ہوگی اس کی بیوی اسی وقت اس کی مرید بن جائے گی اور اگر شوہر بیوی کا خیال نہیں رکھتا۔ تو بیوی یہ عمل کرے انشاء اللہ دونوں میں ناختم ہونے والی محبت شروع ہوجائے گی عمل بتانے سے قبل آپ کو ایک بات بتانا بہت ضروری ہے قارئین ہمارے گھروں سے ماحول اور معاشرے سے یہ لڑائی جھگڑے کیسے ختم ہو ں اس پر کئی دنوں سے بات چل رہی ہے۔

ان لڑائی جھگڑوں میں ایک بڑا رول میاں بیوی کی لڑائی کا ہوتا ہے دونوں مل کر ایک گھر بناتے ہیں اگر ان کے آپس کے درمیان میں بھی لڑائی جھگڑے شروع ہوجائیں تو یہ گھر کے بے آباد ہونے کی نشانی ہوتی ہے میاں بیوی کا رشتہ بہت بڑا گہرا رشتہ ہے اللہ فرماتے ہیں کہ اور انہوں نے تم سے پکا عہد لیا ہے اس لئے قرآن مجید نے بیوی کو ساتھی کہا ہے یہ زندگی بھر کا ساتھ ہوتا ہے۔ میاں اور بیوی دونوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہئے اور محبت اور پیار کے ساتھ زندگی گزار کر شیطان کو اس میں دخل اندازی کا موقع ہی نہیں دینا چاہئے اینٹیں جڑتی ہیں تو مکان بن جاتے ہیں دل جڑتے ہیں تو گھر آباد ہوجاتے ہیں یہ ذمہ داری خاوند کی بھی ہوتی ہے اور بیوی کی بھی ہوتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور پیار سے کام لیں یہ اصول یا د رکھیں کہ جہاں محبت موٹی ہوتی ہے وہاں عیب پتلے ہوتے ہیں اور جہاں محبت پتلی ہوتی ہے وہاں عیب موٹے ہیں اس لئے شریعت نے نکاح کے بعد محبت کو اجر و ثواب کا ذریعہ بتایا ہے چنانچہ میاں بیوی آپس میں جتنی محبت کریں گے جتنا پیا رکریں گے۔اتنا ہی اللہ رب العزت ان سے راضی ہوں گے ۔

ایک حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ جب بیوی اپنے خاوند کو دیکھ کر مسکراتی ہے او ر خاوند اپنی بیوی کو مسکراتا ہے تو اللہ رب العزت ان دونوں کو دیکھ کر مسکراتے ہیں ۔ اب یہاں یہ بات میاں اور بیوی دونوں سمجھ لیں کہ شادی کا مقصد کیا ہے اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تم سے تمہارے لئے جوڑا بنایا تا کہ تم سکون حاصل کرسکو اور تمہارے درمیان محبت و رحمت رکھ دی بے شک اس میں نشانیاں ہے عقل والوں کے لئے ۔انسان کی فطرت ہے کہ جب وہ کسی سے محبت کرتا ہے تو محبت اظہار چاہتی ہے اگر یہ محبت حاصل نہ ہورہی ہوتو یہ عمل کیجئے انشاء اللہ فائدہ ہوگا اور اگر شوہر یہ عمل کرے تو بیوی عاشق ہوجائے گی۔

اور اسی طرح بیوی یہ عمل کرے گی تو شوہر عاشق بن جائے گا۔ وہ عمل یہ ہے :الائچی ،پانی یا دودھ پر 100 بار یَاقُدُّوْسُ یَاسَلَامُ اور پھر 33 بار سورہ کوثر دس بار سورہ فاتحہ اول و آخر تین تین بار درود ابراہیمی پڑھ کر پانی پر دم کیجئے اور یہ پانی چاہے صبح کے وقت یا شام کے وقت آپ اپنی بیوی کو یا شوہر کو پلا دیجئے ۔انشاء اللہ ان کے سخت دل کو اللہ پاک نرم بنادیں گے ۔اس عمل کرنے کے لئے اجازت لینا ضروری نہیں ہے۔ شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *