جسمانی، بچوں کے رشتوں میں، ملازمت ، امتحانات اور کاروبار، سورۃ النصر ہمارے بتائے طریقے سے پڑھ لیں

سورت النصر تو سب کو ذبانی یاد ہوگی،اسے پڑھنے سے کیا معجزہ رونما ہوتا ہے؟ جان کر آپ اسے روزانہ کا عمل بنا لیں گے مشکلات سے نجات کے لئے بہت سے وظائف معروف ہیں۔ایک آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سورہ النصر حفظ کرلیں،ویسے عام طور پر زیادہ تر مسلمانوں کو یہ ازبر ہوتی ہے، جنہیں نہیں وہ بھی اسکو حفظ کرلیں کہ اس سورہ مبارکہ میں انسان کے لئے فتوحات کی خوشخبری موجود ہے۔ اللہ کریم نے فتح یابی اور بندے کو شکر و تسبیح کی ہدایت فرمائی ہے۔اسکو رد بلا کے لئے پڑھا جاتا ہے۔آپ کو جسمانی اور کاروباری طور پر ،بچوں کے رشتوں میں،ملازمت اور امتحانات میں مشکلات کا سامنا ہے تو روزانہ اول آخر درود پاک اس سورہ مبارکہ کو سات بار پڑھنا معمول بنا لیں،انشا ء العزیز ہر طرح کی مشکلات آسان ہوجائیں گی۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حضور صلی اللّہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السّلام سے پوچھا: ” اے جبرئیل ( علیہ السّلام )! کیا آپ کو کبھی آسمان سے نازل ہوتے وقت مشقت کا سامنا بھی کرنا پڑا؟ ” حضرت جبرئیل علیہ السّلام نے عرض کی،ہاں! چار موقعوں پر یوں ہُوا: 1- جب حضرت اِبراہیم علیہ السّلام کو آگ میں پھینک دیا گیا۔ میں عرش کے نیچے تھا۔اللّہ تعالیٰ نے فرمایا: ” میرے بندّے تک پہنچو۔ ” میں فوراً نیچے آیا اور آپ ( علیہ السّلام ) سے پوچھا: ” کیا میرے لائق کوئی خدمت ہے؟ ” انہوں نے کہا: ” نہیں۔ ” 2- جب کی گردن پر چُھری رکھ دی۔میں عرش کے نیچے تھا۔اللّہ تعالیٰ نے فرمایا: ” میرے بندّے کی خبر لو۔ ” میں پلک جھپکنے کی دیر میں نیچے آیا اور چُھری کو پھیر دیا۔ 3- جب کُفار نےآپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کو زخمی کر دیا۔غزوۂ احد کے روز دندان مُبارک شہید کر دیے گئے تو اللّہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا: ” میرے حبیب صلی اللّہ علیہ وسلم کے خون مُبارک کو تھام لو اگر خون مُبارک کا ایک قطرہ بھی زمین پر گِر پڑا تو وہ نباتات اور درخت نہیں اُگائے گی۔ ”میں نے آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا مُبارک خون اپنے ہاتھ پر اُٹھایا پِھراسے ہوا میں اُچھال دیا۔ 4- جب حضرت یوسف علیہ السّلام کو کنویں میں پھینک دیا گیا تو اللّہ تعالیٰ نے فرمایا: ” میرے بندّے تک پہنچو۔ ” میں نے آپ ( علیہ السّلام ) کو کنویں کے پیندے تک پہنچنے سے قبل جا لیا۔وہاں سے پتّھر نِکال کر اس پر آپ ( علیہ السّلام ) کو بِٹھا دیا…

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.