رمضان کے آخری جمعہ 150 بار سُبُّوح قُدوسُ رب الملائکۃِ والروح پڑھو اور معجزہ دیکھو، اللہ پاک زندگی بدل دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رمضان کے آخری جمعہ 150 بار سُبُّوح قُدوسُ رب الملائکۃِ والروح پڑھو اور معجزہ دیکھو، اللہ پاک زندگی بدل دیں گے ۔۔ جو شخص روزانہ زووال کے وقت اس اسم مبارک کو کثرت سے پڑھے گا انشاء اللہ تعالیٰ اس کا دل روحانی امراض سے پاک رہے گایعنی حسد ، بغض ،کینہ، حرص،خودغرضی اور ریاکاری وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔جو کوئی ہزار بار اس اسم کو پڑھے گا سب سے بے پرواہ ہو گا(یہاں تک کہ ناجائز ش ہ و ت سے بھی)جو شخص دشمن س بچنے کے لئے بھاگتے وقت اس کو کثرت سے پڑھے گا وہ محفوظ رہے گا۔جو سفر میں اس کی مداومت کرے گا کبھی نہیں تھکے گا۔ جو اس کو تین سو انیس بار شیرینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلادے تو دشمن مہربان ہو جائے گا۔جو زوال کے بعد ایک سو ستر بار یہ اسم مبارک پڑھے اس کا دل منور ہو گا اور روحانی امراض سے پاک ہو جائے گا ۔جو کوئی چالیس دن تک خلوت میں ایک ہزار بار یہ اسم مبارک پڑھے گا اس کا مقصد حاصل ہو گا اور دنیا میں اس کی قوتِ تاثیر ظاہر ہوجائے گی۔ اگر کوئی اس کو رات کے آخری حصہ میں ایک ہزار بار پڑھے تو بیماری اور بلا اس کے جسم سے دور ہوجاتی ہے۔نماز جمعہ کے بعد ایک سو پچاس بار سُبُّوح قُدوسُ رب الملائکۃِ والروح کہہ کر پھر اس کو ایک روٹی پر لکھ کر جو شخص کھائے وہ تمام آفات سے محفوظ رہے گا اور اسے عبادت کی توفیق ہو گی ۔ جو جمعہ کی نماز کے بعد سبوح قدوس روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھاتا ہے فرشتہ صفت ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *