قرآن حکیم کی وہ صورت جسے صبح روشنی نکلنے سے قبل پڑھیں تو جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے

دنیا میں انسان کو مختلف امراض سمیت کئی طرح کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی اپنے کلام مبارکہ یعنی قرآن مجید میں ان پریشانیوں کا حل بتا دیا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہم اس پر توجہ نہیں دیتے ، اگر کسی شخص کو بیماری کے سبب کسی جسمانی عضو کے بیکار ہونے کا ڈر ہو تو قرآن مجید کا دل کہلانے والی سورۃ یٰسین کو ہر روز صبح و شام تین مرتبہ پڑھ کر اس عضو پر دم کرے۔اسی طرح تنہائی میں بیٹھ کر پڑھے تو دل خوشی محسوس کرے گا۔سورج نکلنے سے پہلے سورۃ یٰسین پڑھے تو سستی و کاہلی دور ہوگی۔اگر کوئی بہت بیمار ہو تو اس کے سرہانے آٹھ مرتبہ اس سورہ مبارکہ کو پڑھیں، حق تعالیٰ شفائے کاملہ عطا فرمائے گا۔ اگر کوئی شخص کسی خطرناک نوکری پر مقرر ہو تو وہ دو مرتبہ پڑھ کر اپنے کام پر جایا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو بخیریت واپس آئے گا۔کسی بھی مشکل کام کی ابتدا کرتے وقت پڑھیں تو وہ کام بخیر انجام پذیر ہوگا۔اگر کسی بیمار کی حالت ایسی ہو کہ وہ مرض کے غلبے اور شدت کی وجہ سے خود نہ پڑھ سکتا ہو تو دوسرا شخص با وضو حالت میں بیمار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مفرد عدد کے مطابق پڑھے۔

رب تعالیٰ شفاء عطا فرمائے گا۔ہر روز نماز فجر کے بعد “یا سلام” کا بکثرت ورد کرنے سے دل میں سارا دن پاکیزہ خیالات پیدا ہوتے ہیں اور دل نیکی کے کاموں کی طرف مائل رہتا ہے۔ یہ عمل طلوع آفتاب سے پہلے تک کرنا انتہائی زوداثر ہوتا ہے۔اس سورہ مبارک کو بکثرت پڑھنے سے لوگوں میں عزت و مرتبہ عطا ہوگا۔نماز فجر کے بعد پڑھنے والا کبھی محتاج نہ ہوگا۔طالبعلم اسے اپنے ورد میں رکھے تو حافظہ تیز ہوگا۔اس سورہ پاک کے بارے میں بہت سی روایات کے مطابق اس میں اس اعظم ہے۔اس سورہ مبارک کو بکثرت پڑھنے والے کی عمر میں رب تعالیٰ درازی اور خیروبرکت عطا فرماتا ہے۔مقدمات میں انصاف کے جلد اور فوری حصول کے لئے اس سورہ مبارک کو بکثرت پڑھنا انتہائی کارگر ہے۔اگر کوئی شخص جمعرات کے دن نماز چاشت کے بعد پانچ بار پڑھے اور پھر رب تعالیٰ کے حضور جو بھی دعا مانگے گا، حق تعالیٰ اسے قبول و منظورفرمائے گا۔

جمعرات کو فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان دس مرتبہ پڑھے گا تو خدا تعالیٰ کے حضور مقرب ہوگا۔اگر آٹھ یوم تک مسلسل 46 مرتبہ پڑھے تو جس نیت سے پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے پورا فرمائے گا۔اس سورہ پاک کا پڑھنے والا مستجاب الدعوات ہوجاتا ہے۔ دعا کی مقبولیت کے لئے یہ اسم مبارک خوب تر ہے۔اگر کسی کے کان میں کسی بھی وجہ سے درد ہو تو روئی لے کر اس پر ایک ہزار مرتبہ یاسلام پڑھ کر دم کریں اور روئی کو کان میں رکھ لیں تو حق تعالیٰ نے چاہا تو شفا عطا ہوگی۔اگر کوئی نماز فجر کے بعد ہر روز گیارہ مرتبہ یہ سورہ پڑھنا اپنا معمول بنا لے تو وہ جو بھی جائز دعا رب تعالیٰ سے مانگے تو وہ قبولیت کا شرف حاصل کرلے گی۔ اس سورہ پاک کا بکثرت ذکر کرنے والا چشم خلائق میں عزیز و محترم ہوتا ہے۔ مشکلات اس کے رستے میں کبھی حائل نہیں ہوتیں۔اونچے مرتبے تک پہنچنے کے لئے اس سورہ مبارک کا ورد کرنا راستے کی تمام رکاوٹوں کو دور کرکے دلی مراد کو پورا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *