قیامت کا سال ؟سال 2021 میں کتنے سورج اور کتنے چاند گرہن ہوں گے؟ جانیں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سال 2021 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں اس سال کے چاند اور سورج گرہن دکھائی نہیں دیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا، یہ جزوی سورج گرہن ہوگاجو ایشیا، افریقہ،یورپ،افریقہ اور مغربی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن4 دسمبر کو ہوگا جو مکمل سورج گرہن ہوگا، جسے امریکا، جنوبی امریکا، پیسیفک، اور انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا جو مکمل چاند گرہن ہوگا، یہ چاند گرہن آسٹریلیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور شمالی پیسیفک میں دیکھا جاسکے گا۔ دوسرا چاند گرہن19 نومبر کو ہوگا، جو جنوبی اور مشرقی امریکا ، آسٹریلیا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.