نبی کریم ؐ جہاں نماز اداکرتے تھے اس جگہ آج کیا ہے؟ ایمان افروز معلومات

سعودی محقق کے مطابق ” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس جگہ قیام فرما کر نماز پڑھاتے تھے یا پڑھتے تھے وہاں محراب میں خلاء (پیٹ) نہیں ہوتا تھا۔ یہ جگہ معروف تھی جس پر عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے 88 ہجری کے بعد اس مقام پر محراب کے اندر خلاء (پیٹ) بنوا دیا”۔سعودی ریاست نے مسجد نبوی کی محرابوں کو ناموں کے ساتھ برقرار رکھا اور ساتھ ہی ان کی خصوصی دیکھ بھال پر توجہ دی۔

اس کے علاوہ ہر محراب کے تعمیراتی پس منظر اور ہیئت ساتھ ساتھ اس کے بارے میں تمام تر تاریخی معلومات کو بھی محفوظ رکھا گیا۔سعودی محقق کا کہنا ہے کہ ” محراب ِ نبوی یا ریاض الجنہ کے دائیں جانب جو محراب ہے اس کا نام محرابِ سلیمانی ہے۔ یہ نویں صدی ہجری میں بنائی گئی جس کو بعض عثمانی خلفاء نے اہمیت دی۔ ابتدائی تین صدیوں میں اس کا کوئی وجود نہ تھا اس واسطے اس کی کوئی خاص فضیلت نہیں ہے”۔محراب نبوی ریاض الجنہ میں ، اذان کے مقام (مکبریۃ) کے قریب ترین واقع ہے۔ نماز کی پُکار کے لیے
مکبریۃ کا وجود ، فرماں رواؤں کے دور سے لے کر آج تک قائم ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.