پاکستانی تیاری کر لیں ، کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی تیاری کر لیں ، کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ بلوچستان ، بلائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختون خواہ کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں بارش کا زیادہ امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں آج شام اور رات کو بارش کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شمال/ مغربی بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔تاہم مالم جبہ 08، مری،پنجگور04، راولاکوٹ 02 اور بدین میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ڈی جی خان،رحیم یار خان، چھور 43، ڈی آئی خان، دادو، جیکب آباد، خانپور، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، سبی اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *