چلتے پھرتے آقاﷺ کا یہ مبارک نام نام کی برکت سے ایک لاکھ کی ضرورت پوری ہوئی

اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہوں، ہر تکلیف و آزمائش اور سہولت وخوشی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس لیے پریشانیوں اورمصائب کا حل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا، اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ و استغفار کے ذریعے بھی متوجہ ہوں اور اپنے مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیجیے، اور اللہ تعالیٰ کو اپنے مسائل کے حل کا وکیل بنادیجیے۔

اللہ تعالیٰ کبھی آپ کا سہارا نہیں چھوڑیں گے۔ عاملوں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور یقین و توکل میں بھی کمی آتی ہے۔آج ہم آپکے لیےایک ایسا وظیفہ لائے ہیں جس کی مدد سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔ اگر آپ لوگ یقین کیساتھ کریں گے تو انشاء اللہ ضرور آپ لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔چلتے پھرتے آپﷺ کا ایک نام ہے آپ کی جتنی بڑی حاجت ہوگی آپ کی وہ ضرورت پوری ہوجائیگی ۔آپﷺ کا وہ کونسا مبارک نام ہے کہ اتنی زیادہ برکت ہوگی ۔

یہ نام احمد ہے آپ نے اول وآخردرود شریف پڑھ لینا ہے پھر درمیان میں یا احمدﷺ چلتے پھرتے جتنی مرتبہ پڑھ سکتے ہیں پڑھ لیں جتنی زیادہ بار پڑھیں گے انشاء اللہ اس سے بہت زیادہ فائد ہ ہوگا جو بھی حاجت ہے اس کو ذہن میں رکھ کر چلتے پھرتے لگاتار ورد کرتے رہنا ہے جو ضرور ت ہے حاجت ہے اسکو ذہن میں رکھ کر کہ یا اللہ اس پیارے محبوبﷺ کے پیارے نام کے صدقے میری حاجت پوری کردے

میری ضرورت پوری کردی ۔اللہ کریم ضرور آپﷺ کے اس نام کی برکت سے آپ لوگوں کو اللہ کریم کبھی بھی خالی نہیں موڑیں گے ۔نیز حسبِ توفیق صدقہ نکالنے کا معمول بنالیجیے، اگر پہلے سے معمول ہے تو اسے جاری رکھیے، اور بہتر یہ ہے کہ صدقہ یا تو دینی طلبہ پر خرچ کیجیے، یا اپنی ضرورت مند بہنوں پر,ان شاء اللہ اللہ رب العزت آپ کے مسائل حل فرمادیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *