”گناہوں سے بچنا چاہتے ہو تو یہ وظیفہ کر لو انشاء اللہ اللہ آپ کا دل بدل دے گا۔“

اس تحریر میں گناہوں سے بچنے کا وظیفہ بتایا جارہا ہے جو شخص گناہ سے تنگ ہو اور گناہ ترک کرنا چاہتا ہو

لیکن اپنے آپ کو بے بس پاتا ہو اس کو چاہئے کہ توبہ کرے اور استغفار کی کثرت کرے نیکی پر استقامت کے لئے نہایت مفید عمل ہے ۔رات کو بستر پر آنے کے بعد سونے سے پہلے دل پر دایاں ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ درود شریف پڑھیں درود ابراہیمی پڑھیں تو زیادہ بہتر ہے اور پھر گیارہ مرتبہ یا باعثُ یا نورُ پڑھیں اور سوچیں کہ دل میں اللہ کا نور بھر گیا ہے اور آخر میں پھر تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیجئے

انشاء اللہ تعالیٰ ہر گناہ سے نجات مل جائے گی اور استقامت نصیب ہوگی اس کے علاوہ اگر کوئی شخص اس کو روز کا معمول بنا لے تو اس کی دل کی دنیا روشن ہوجائے گی اور بہت سی برکات حاصل ہوں گی اس کے دل کو اللہ پاک نورانی کردیں گے اللہ پاک ایسے شخص کو مرتے وقت کلمہ نصیب کریں گے ایسے شخص کو اللہ کی طرف سے اعمال کی لذت نصیب ہوگی اس کو نیکی کی توفیق نصیب ہوگی دل نیکی کی طرف مائل ہوگا

اور نیکی کرنا آسان ہوجائے گا وہ گناہوں سے دور ہوجائے گا اور گناہوں سے بچنا آسان ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ اللہ جل شانہ اس کے دل کو اس دن نورانی رکھیں گے جس دن بہت سے لوگوں کے دل مردہ ہوجائیں گے آخری لمحے میں اللہ تعالیٰ اس کے دل کو نور عطافرمائیں گے اور زبان پر کلمہ نصیب کریں گے اور جس شخص کا دل ترہوتا ہو دل کی بیماری ہو دل کی شریانیں یا وال بندہوں اس مسئلے کا حل بھی ہوجائے گا بس آپ یا باعثُ یانور پڑھنے کی عادت ڈال لیجئے۔

ایک اور بہت بڑا فائدہ اس کا یہ ہے کہ جو شخص انگزائیٹی پریشانی یا ڈپریشن کا شکار ہو دنیا جہان کے مسائل اس کے ارد گرد ہوں اس کے دل کو سکون نہ ملتا ہو جس کو انوکھے الٹے سیدھے خواب آتے ہوں تو انشاء اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کی برکت سے وہ خواب آنا بند ہوجائیں گے پریشانی انگزائیٹی انشاء اللہ اللہ کے حکم سے ختم ہوجائے گی کتنے لوگ ایسے تھے جو دل کی گھٹن اور ٹینشن میں مبتلا تھے یا باعث یا نورُ پڑھنے سے اللہ نے ان کی گھٹن اور ٹینشن بالکل ختم کردی کتنے لوگ ایسے تھے جو کہتے تھے کہ جی چاہتا ہے اپنے آپ کوختم کرلیں

اللہ پاک نے ان کی اس کیفیت کو اس جذبے کو ختم کر کے ان کے دل کو بالکل پرسکون بنا دیا اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کو راحت بخشی کتنے لوگ ایسے تھے جن کا دل ہر وقت غصے اور جھنجھلاہٹ میں رہتا تھا اور جن سے بچے اور دوست دور ہوگئے تھے ان کو چین اور سکون نہیں ملتا تھا

اس وظیفے کی برکت سے کتنے لوگ ایسے ہیں جن کی راتوں کی نیندیں بالکل ختم ہوگئی تھیں اللہ نے اس وظیفے کی برکت سے ان کی راتوں کی نیندیں بحال کردیں اور وہ جو نیند کے لئے گولیاں کھایا کرتے تھے وہ گولیاں کھانا بھی بند کردیں اللہ نے ان اسماء کی برکت سے ان کو بہترین نیند عطا کردی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.